تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:55

کے ایم سی کی 90گاڑیاں صبح 9بجے سی ویو پر لائن حاضر ہو جائیں:وزیر بلدیات

جیو نیوز - کراچی........صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے حکم دیا ہے کہ کے ایم سی کی 90گاڑیاں صبح 9بجے سی ویو پر لائن حاضر ہو جائیں۔

وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی میں محکمہ بلدیات کے تحت جاری کلین کراچی مہم میں جو بھی سیاسی جماعتیں اور این جی اوز اپنے والینٹرز اور ورکرز دینا چاہتی ہیں، اس کو ہم خوش آمدید کہیں گے۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا کہ انہوں نے جس دن سے وزیر بلدیات کا قلمدان سنبھالا ہے اس روز سے ہی انہوں نے اس شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کررکھا ہے اور آج بھی کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سیز کا عملہ دن رات شہر کی صفائی ستھرائی اور سالہا سال سے ڈمپ کچڑے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے میں دن رات مصروف عمل ہے،یہ بات خوش آئند ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر کئی سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کی جانب سے اس مہم میں ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ہم ان کے والینٹرز اور ورکرز کو خوش آمدید کہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں صفائی کے انتظامات میں کچھ مشکلات ہیں اور ان میں وہ کچی آبادیاں جن میں اسٹریکچر نہ ہونے اور تنگ گلیوں کے باعث وہاں پر ضلعی حکومتوں کی جانب سے صفائی کی گاڑیوں کی نقل و حمل میں مشکلات کے باعث یہ کچڑہ سڑکوں پر آجاتا ہے اور اس کے بعد یہ ایک ڈھیر کی شکل اختیار کرجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.