9 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:3
عمران فاروق قتل کیس ،معظم علی نے درخواست ضمانت دائرکردی
جیو نیوز - اسلام آباد......ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی نے اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔
درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے پاس دائر کی گئی ۔ عدالت نے وفاق اور ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر شہزاد ظفر کو 18 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ ملزم خالد شمیم،محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس مارچ تک توسیع بھی کر دی گئی ہے ۔