تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:51

وزیراعظم اور آرمی چیف کی رعدالشمال کی تقریب میں شرکت

جیو نیوز - ریاض......سعودی عرب میں فوجی مشق ’’رعدالشمال‘‘ کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اورآرمی چیف راحیل شریف نے شرکت کی۔

14 فروری سے جاری فوجی مشقوں کا آج آخری دن ہے،جس میں وزیر اعظم نواز شریف اورآرمی چیف راحیل شریف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود ہیں۔

مشقوں میں ٹینک، دیگر سازو سامان،فضائی دفاعی نظام اور 21 عرب اور اسلامی ملکوں کی بحری افواج نے حصہ لیا۔ فورسز کی شرکت کے لحاظ سے اسے دنیاکی سب سے بڑی فوجی مشق کہا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.