تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:21

بڈھ بیر بیس کیمپ پرحملہ، معاونت کے الزام میں خاتون گرفتار

جیو نیوز - پشاور......پشاورکے بڈھ بیر بیس کیمپ پر دہشتگرد حملے میں معاونت کرنے والی خاتون کو پشاور سے گرفتارکرلیاگیا، خاتون نے حملہ آوروں کو باروداور کھانا فراہم کیاتھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق کاروائی ٹیلہ بند بڈھ بیر کے علاقہ میں کی گئی،اس دوران ذری ذادگئی عرف پروین نامی خاتون کو گرفتارکیاگیا، جس نے گذشتہ سال بڈھ بیر بیس کیمپ پر حملہ میں ملوث دہشتگردوں کے لئے سہولت کارکا کردار اداکیاتھا۔

ملزمہ نے حملہ آوروں کو کھانا پینا، کیمیکل اور بم بنانے کی دیگر اشیاء فراہم کی تھیں۔ 18ستمبر 2015 کی صبح بڈھ بیر بیس کیمپ پر دہشتگرد حملے میں ایک کیپٹن سمیت 29 سکیورٹی اہلکار شہید اور 31 زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ جوابی کاروائی میں 14 دہشتگرد مارے گئے تھے حملے میں تین درجن سرکاری گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.