تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:22

متحدہ رہنماوں کا ٹو ئیٹر کے ذریعے جوابی ردعمل

جیو نیوز - کراچی .........ایم کیو ایم کے سابق رہنمائوں وسیم آفتاب اور افتخار عالم کے پارٹی چھوڑ دینے پر متحدہ کے رہنماوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

لندن میں موجود رہنما واسع جلیل نے ٹوئٹ کیا کہ ننھے منے بچے وہی بول رہے ہیں جو اسکرپٹ میں لکھا ہے، ایک طرف کچرا صاف کیا جارہا ہے دوسری طرف خیابان سحر میں کچرا پھینکا جارہا ہے، ایسی صورتحال کا 1992 میں روزانہ کی بنیاد پر سامنا کرتے تھے۔

سینئر رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ عزیزآبادی نے شعر کہہ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ
پارسا بن رہے ہیں ایسے، جیسے گنگا نہائے ہوئے ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.