تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:38

ڈاکٹر صغیر نے پارٹی چھوڑنے سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی

جیو نیوز - کراچی .......ایم کیوایم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال سے جاملنے والے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے پارٹی چھوڑنے سے دو روز قبل امریکہ جانے کے لیے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔

ایم کیوایم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد نے پارٹی چھوڑنے سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی ، ڈاکٹر صغیر نجی دورے پر امریکہ جانا چاہتے تھے۔چھٹیوں کی درخواست پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے دستخط کیے اور رابطہ کمیٹی کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق درخواست دینے کے دو روز بعد ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیوایم کو خیرباد کہہ کر مصطفیٰ کمال گروپ جوائن کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.