9 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:54
بل بورڈ زکیس :کسی کو بھی انسانی جا ن کی پروا نہیں ، جسٹس امیر ہانی
جیو نیوز - کراچی ........کراچی میں غیر قانونی بل بورڈ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر بینچ نے اپنے ریمارکس پر کہا کہ کسی کو بھی انسانی جا ن کی پروا نہیں ۔
سپریم کورٹ میں غیرقانونی بل بورڈ سے متعلق معاملے کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ لیگل ایڈوائرز کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے موقف اختیارکیا کہ شارع فیصل پر بل بورڈز اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کی اجازت سے لگےہیں۔
جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آپ لکھ کر دیں کہ بل بورڈ کراچی کنٹونمنٹ کی اجازت سے لگےیا نہیں اوربل بورڈ ہٹ سکتے ہیں یا نہیں۔
ہم معاملہ آرمی چیف کو بھیجیں گے ،جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ انسانی زندگی کی کسی کو قدرنہیں۔ عدالت نے حکم جاری کیا کوئی عمل نہیں ہوا۔ کارساز پر31بل بورڈز لگے ہیں،کوئی پوچھنے والے نہیں۔
جسٹس خلجی عارف نے کہاکہہم فورسز کی عزت کرتے ہیں،جسٹس خلجی عارف نے لیگل ایڈوائزر سے سوال کیاکہ ایسے کمرشل لگانا کیا آپکی خواہش ہے۔
سپریم کورٹ نے چیف ایگزیکیٹو کلفٹن اور فیصل کنٹونمنٹَ بورڈ،اٹارنی جنرل اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو حکم دیا کہ آج بل بورڈز ہٹادیں یا کل عدالت میں پیش ہوں ۔