10 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:30
کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کا دہشتگرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور گینگ وارکے دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق واقعہ لیاری کےعلاقےسنگولین میں پیش آیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت مصطفیٰ عرف لال گولڈن کےنام سے ہوئی ہے۔