تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:36

گزشتہ برس زلزلے میں متاثر ہونے والے ہزاروں افراد امداد سے محروم

جیو نیوز - پشاور......گذشتہ برس 26 اکتوبر کے زلزلہ سے تباہ شدہ 17 ہزار گھروں کے مالکان تاحال حکومتی امداد سے محروم ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع کی انتظامیہ نے ان ہزاروں گھروں کی تباہی کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔

سرکاری دستاویزکے مطابق 26 اکتوبر2015ء کو آنے والے شدید زلزلہ میں خیبرپختونخوا کے تقریبا تمام اضلاع میں 99 ہزارگھرتباہ ہوئے۔جن میں سے 83 ہزار گھروں کے مالکان کو تصدیق کے بعد معاوضہ ادا کردیا گیا ۔

صوبہ کے 13 اضلاع کی انتظامیہ 17 ہزارکے قریب گھروں کی تباہی کی تاحال تصدیق نہیں کرسکی۔دستاویز کے مطابق دیر بالا میں 4ہزار ، دیر لوئر میں 2 ہزار سے زیادہ تباہ گھروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اپر کوہستان کے 3 ہزار جبکہ لوئر کوہستان کے 14 سو تباہ گھروں کے متاثرین امداد سے محروم ہیں۔

ضلع تور غر میں 2 ہزار ،نوشہرہ 1 ہزار اور ایبٹ آباد میں 12سو متاثرین اپنے تباہ شدہ گھروں کی تصدیق اور حکومتی امداد کے منتظرہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.