تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:50

لاہور، تحفظ پاکستان قانون، 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

جیو نیوز - لاہور......لاہورکی اسپیشل کورٹ نے تحفظ پاکستان قانون کے تحت 3 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے، جیل حکام کی جانب سے اسدالرحمن، سعد الرحمن اور زاہد کو اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا ۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےگزشتہ برس مین مارکیٹ گلبرگ سے تینوں ملزموں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان پر فوج، حکومت اور عدلیہ مخالف لٹریچر تقسیم کرنے کا الزام ہے۔

مقدمے کے گواہ اظہر نے عدالت میں بیان رکارڈ کروایاجس کے بعد اسپیشل کورٹ نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.