11 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:3
کراچی پر مصنوعی مینڈیٹ کی حکومت زیرقبضہ ہے، خالد مقبول
جیو نیوز - کراچی..... متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ کراچی شہر پر مصنوعی مینڈٹ کی حکومت زیر قبضہ ہے، انشاء اللہ اس شہر کے وسائل پر قابض لوگوں سے شہر لے کر عوام کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ راچی پاکستان کے رینیو کا 70 فیصد ادا کرتا ہے، کراچی کے رہائشی ٹیکس دے کر حصول سے سہولیات کا مطالبہ کرتے ہیں اور کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے۔
خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ قائد تحریک نے کہا کہ اگر کوئی اور شہر کی صفائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے،انشاء اللہ اس ہفتہ میں شہر کی کافی صفائی مکمل ہوجائیگی، ہم کراچی سے محبت کرتے ہیں، گرین اور کلین کراچی بنائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی کا کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان میں خوشحالی کا گیٹ وے ہے،کراچی کے مغیر حضرات نے صفائی مہم میں گاڑیاں دیں ہیں جب کہ کچھ گاڑیاں کرائے پر لیں ہیں، اس کے علاوہ ٹاؤن سے بھی کچھ گاڑیاں لی گئی ہیں۔