تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:19

خیبرپختونخوامیں شدید بارشوں کا امکان

جیو نیوز - پشاور.....خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں می آج رات شدید بارشوں کا امکان ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز نےاپنے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے تاکہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختو نخوا کے مختلف علاقوں میں آج رات مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندلی نالوں اور دریاوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان حالات میں ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی مالی اور جانی نقصان سے بچا جاسکے۔خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.