تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:48

ایم کیو ایم قائد عالمی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ بن چکا ہے، قادر مگسی

جیو نیوز - ٹنڈوالہہ یار........سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا قائد اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں سے نکل کر عالمی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ بن چکا ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ آج مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو استعمال کررہی ہے۔ پرانے چہروں پر رنگ کرکے دوبارہ ان ہی کو لایا جارہا ہے۔

ایس ٹی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ تر قی پسند پارٹی ایک نظریاتی سیاسی پارٹی ہے، ماضی میںانہوں نے جو بھی کہا وہ بالکل سچ ثابت ہوا ہے اورکھل کر سب کے سامنے آچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.