11 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:26
سینیٹ نے بچوں پر جسمانی تشدد کے خلاف ترمیمی بل منظورکرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد ......سینیٹ نے بچوں کے ساتھ جسمانی تشدد کے خلاف ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، یہ بل قومی اسمبلی پہلے ہی منظور کر چکی ہے ۔
بل کے مطابق جو فرد کسی بچے کو جنسی سرگرمی میں استعمال کریگااسے ایک سال سے 7 سال تک کی سزا اور ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،جو بچے کو فحش نگاری میں استعمال کریگااسے 2 سے 7 سال قید اور2 لاکھ سے 7 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا ۔
بل کے مطابق جو بچے پر جسمانی ظلم کرنے کا مجرم پایا گیا یا نفسیاتی زخم میں ملوث پایا گیا اسے 25 سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور ایک سے3 سال قید کی سزا ہو گی،بچے کی اسمگلنگ پر5 سے 7 سال قید اور5 لاکھ سے 7 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، جو18 سال سے کم عمر بچے سے جنسی تشدد کریگااسے 7 سال تک قید اور5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔