تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:14

وزیر اعظم اور آرمی چیف مدینہ منورہ پہنچ گئے

جیو نیوز - جدہ......وزیراعظم نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف مدینہ منورہ میںمختصر قیام کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے ۔

وزیراعظم کا مدینہ منورہ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر مدینہ نے استقبال کیا، وزیراعظم نوازشریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.