تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:35

جامعہ کراچی میں فٹبال میچ کے دوران 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم

جیو نیوز - کراچی......جامعہ کراچی میں فٹبال میچ کے دوران 2 طلبا تنظیموں میں تصادم ہوا جس میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا تاہم پولیس اور رینجرز کے موقع پر پہنچنے پر حالات پر قابو پالیا گیا۔

جامعہ کراچی کے فٹبال گراونڈ میں میچ کے دوران تلخ کلامی کے بعد 2 طلبا تنظیموں میں تصادم ہو گیا جس میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور اس دوران ایک طالب علم بلال زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا گیا، آخری اطلاع تک زخمی ہونے والے طالب علم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.