تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:7

بلوچستان میں بارشیں: وزیر اعلیٰ کا ابتر صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار

جیو نیوز - کوئٹہ......وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بارشوں کے بعدکوئٹہ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے جوائنٹ روڈ، سپنی روڈ اور بروری روڈ کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور نکاسیء آب کے نظام کی بندش کا بھی نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی جاتے ہوئے مذکورہ بالا سڑکوں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.