تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:54

ہماری عدلیہ دور حاضر کےتقاضوں سےہم آہنگ ہے، جسٹس اعجازالحسن

جیو نیوز - لاہور......... چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجازالحسن کاکہناہےکہ ہماری عدلیہ دور حاضر کےتمام تقاضوں سےہم آہنگ ہے،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سےمنظم اور فوری انصاف کی منزل قریب آئے گی۔

ماتحت عدلیہ کے ججز سےخطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہاکہ ہمیں صبر،تحمل، علم اور فہم سےانصاف فراہم کرنا ہے،ججز کا منصب اہم ترین ہے،اور ان پر اہم ذمےداری عائد ہوتی ہے،ان کاکہناتھاکہ فراہمیٔ انصاف میں ہمیں اپنےمعاشرےاور ملک کا نام سربلند کرنا ہے۔ہمیں جلد اور قانون کے مطابق کیسز کا فیصلہ کرنا ہے۔

جسٹس اعجازالحسن نےججز کوانصاف کی فراہمی کا کام خوفزدہ ہوئےبغیر سر انجام دینےکی ہدایت کی اورکہاکہ ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں انصاف کی فراہمی کے لیےوقف کرنا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.