12 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:41
نیب قانون کے مطابق کام کرے تو بہتری آئے گی ،گورنر پنجاب
جیو نیوز - ملتان .........گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ نیب قانون کے مطابق کام کرے تو بہتری آئے گی ، ہم احتساب کے قائل ہیں ۔
ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ہم احتساب کے قائل ہیں ، میٹرو بس منصوبہ ملتان کے شہریوں کے لئے تحفہ ہے منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گارڈرز کی لیبارٹری ٹیسٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشیش کر رہے ہیں اور ان کا مقدمہ بغیر فیس کے لڑوں گا۔ اس موقع پر رفیق رجوانہ خوشگوار موڈ میںصحافیوں سے گفتگو کرتے رہے ۔