تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:57

سندھ میں مصنوعی حکومت ہے ، خالد مقبول صدیقی

جیو نیوز - کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہناہے سندھ میں مصنوعی حکومت ہے ،سندھ میں شہری آبادی 60فیصد ہے جبکہ سندھ کے حکمران صرف کراچی کے وسائل کو لوٹنا چاہتے ہیں ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت جاری صفائی مہم کے سلسلے میں ملیر کھوکھرا پار میں صفائی مہم کے دوران خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں رہنا ضروری نہیں ،ایم کیو ایم نے صفائی مہم کے ذریعے نیا طرز سیاست متعارف کرایا ہے ۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے جاگیر دارانہ نظام کے خلاف علم جنگ بلند کیا۔ ان کے میئر ڈپٹی میئر عہدےسنبھال لیں گے تو شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پچیس سال سے اس شہر کا 75 فیصد مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہےجبکہ سندھ کے حکمرانوں کو کراچی کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اختیارات نہ ملے تو عوام گھروں سے باہر نکل آئیں گے اور حکومت کا صفایا کر دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.