تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:52

نام نہاد مہذب ممالک کشمیروفلسطین کا مسئلہ حل نہ کرسکے،خواجہ آصف

جیو نیوز - سیالکوٹ .......وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نام نہاد مہذب ممالک کشمیر اورفلسطین کا مسئلہ تو حل کر نہیں سکے بلکہ عراق، شام اورلیبیا کے مسائل مزید بڑھا دیئے ہیں ۔

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج جو امن ناردرن ایریا میں ہے یا کراچی کی جوروشنیاں بحال ہوئی ہیں اس میں پاک فوج کی بے مثال قربانیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان ایک نئی معاشی قوت بن کر سامنے آئے گا۔ جبکہ بیرونی طاقتیں اس منصوبے میں رکاوٹیں بن رہی ہیں۔

پوری مسلم امہ میں پاکستان واحد ملک ہے جوایٹمی قوت ہے اور کوئی بھی طاقت ہمارے دفاع میں دراڑ پیدا نہیںکرسکتی کیونکہ پاک فوج کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.