12 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:8
شہباز تاثیر کی آپریشن کے ذریعے برآمدگی کی اطلاع نہیں دی ، آئی جی بلوچستان
جیو نیوز - کوئٹہ ..........آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے وزارت داخلہ کو شہباز تاثیر کی آپریشن کے ذریعے برآمدگی کی کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔آئی جی نے بتایا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس شہباز تاثیر کی برآمدگی میں معاونت کے لئے بھیجی گئی ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی بلوچستان نے وزارت داخلہ کو اطلاع دی تھی کہ شہباز تاثیر کی برآمدگی کے لئے حساس ادارے نے سی ٹی ڈی کی معاونت مانگی ،جس پر آئی جی بلوچستان نے سی ٹی ڈی کو جانے کا حکم دیا۔
شہباز تاثیر کی برآمدگی کے بعد سی ٹی ڈی پولیس واپس آگئی اور شہباز تاثیر کو حساس ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
بلوچستان پولیس شہباز تاثیر سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی کہ وہ کچلا ک کس طرح پہنچے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہوسکا۔