12 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:24
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کا فاورڈ بلاک نہیں بنارہے،انیس قائم خانی
جیو نیوز - کراچی .........انیس قائم خانی کا کہنا ہےکہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کا فاورڈ بلاک نہیں بنارہے۔ اُن کا مینڈیٹ ہے، اُنہی کو مبارک ہو۔ ہماری اپنی پارٹی ہوگی جو بہت جلد ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی قوت میں ڈینٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں،ہم تو اپنی جماعت بنارہے ہیں، جو 2018 تک ملک کی تیسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
انیس قائم خانی نےکراچی میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں جلسے کے انعقاداور پارٹی معاملات چلانے کیلئے فنڈز اور اکائونٹ پر مشاورت کی ہے۔ کوشش ہےنئی پارٹی کا نام جلداز جلد رکھا جائے۔
ایک سوال پر انیس قائم خانی نے کہا کہ اُن کی جماعت لانڈری نہیں کہ ہر کسی کو شامل کرکے ’ڈرائی کلین‘کرتی پھرے۔