تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:40

شہباز تاثیر آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں ہوئے ،رپورٹ

جیو نیوز - اسلام آباد.........شہباز تاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا، اغوا کاروں نے خود چھوڑا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ رہائی کے لیے تاوان دیا گیا یا نہیں۔تحقیقاتی کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی ۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر بلوچستان کے علاقے کچلاک سے 8 مارچ کو ملے، کریڈٹ لے لیا بعض اداروں نے وفاقی وزیر داخلہ نے سینیٹ میں اعلان بھی کر دیاکچھ حقائق سامنے آئے تو معاملہ مشکوک لگنے لگا اصل حقیقت جاننے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی اور کمیٹی نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق شہبازتاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا، حقائق اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ شہبازتاثیر کو اغوا کاروں نے خود چھوڑا ہے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شہباز تاثیر کو ویسے ہی چھوڑ دیا گیا یا کوئی تاوان وصول کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس واقعہ کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرے۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش بھی کی ہےکہ وہ مفت میں یہ کریڈٹ لینے والے افسران کی سخت تنبیہہ بھی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.