تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:45

چولستان جیپ ریلی طرز پرلاہور میں جیپ ریلی کا انعقاد ہوگا

جیو نیوز - لاہور ..........لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ چولستان جیپ ریلی طرز پرلاہور میں بھی جیپ ریلی کا انعقاد کرایا جائے گا ۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق جیپ ریلی 26 اور 27 مارچ کو منعقد کی جائے گی جسکا مقصد یوم پاکستان کی مناسبت سے شہریوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

چولستان جیپ ریلی میں شرکت کرنے والے 50 ڈرائیورز اپنی گاڑیوں سمیت ریلی میں شرکت کریں گے۔جیپ ریلی کے لیے دریائے راوی کے بیڈ میں 27 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا جائے گا اور انٹری پوائنٹ بابو صابو انٹر چینج کے قریب ہوگا۔

ریلی کے لیے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.