تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:18

پولیس تشدد سے نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

جیو نیوز - فیصل آباد...........فیصل آباد میں پولیس نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم ماموں کی عدم گرفتاری پر بی اےکے طالب علم بھانجے کو اٹھا لیا مبینہ تشدد سے ٹانگ توڑ ڈالی۔ باا ثر شخصیت کی مداخلت پر دس ہزار رشوت لے کر چھوڑا گیا علاقہ مجسٹریٹ نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا ۔

زخمی حالت میں سول ہسپتال فیصل آباد پہنچنے والے نوجوان شاہد اقبال کے مطابق اسکا ماموں پولیس کو چوری کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا جس کی تلاش میں آنے والی پولیس انکے گھر بھی داخل ہو گئی اور وہاں اسے بھی پکڑ کر ساتھ تھانے لے گئی جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسکی ایک ٹانگ ٹوٹ گی اور جسم کے باقی حصے پر بھی چوٹیں آئیں۔

چھوڑنے کی عوض پولیس نے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے رشوت کا تقاضہ کیا تاہم مقامی بااثر شخصیت کی مداخلت پر دس ہزار رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا رہائی پاتے ہی نوجوان نے مقامی مجسٹریٹ کو پولیس کے خلاف درخواست دی جس پر مجسٹریٹ نے نوجوان کا میڈیکل کروانے کا حکم دیا ہے جس پر متاثرہ نوجوان کو زخمی حالت میں سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد بھی دی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.