تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:34

تحریک انصاف کے سینئر رہنما کااپنی ہی پارٹی رہنماکے خلاف مقدمہ درج

جیو نیوز - گوجرانوالہ..........گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری صدیق نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما ذوالفقار بھنڈر پر دھمکی دینے اورفائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری صدیق نے درخواست میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ذوالفقار بھنڈر نے انہیں گزشتہ رات ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں اور ان پر پارٹی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

چوہدری صدیق کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھنڈر صبح اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ فیکٹری آیا اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔ پولیس نے ذوالفقار بھنڈر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.