تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:43

سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلادیا ،خاتون جاں بحق

جیو نیوز - گجرات ..........گجرات میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلادیا، متاثرہ خاتون دوران علاج اسپتال دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ انکی بیٹی کو اس کے شوہر نے اپنے گھر والوں کے سا تھ مل کر زبردستی تیزاب پلایا، جس سے متاثرہ خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق جاںبحق ہونے والی صائمہ کی شادی ایک سال قبل گجرات کے رہائشی محمد شکیل کے ساتھ ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.