تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:31

پی ایس 59کے ضمنی الیکشن میں مرحوم شخص پولنگ افسر تعینات

جیو نیوز - ٹنڈو محمد خان ...........الیکشن کمیشن نے پی ایس 59 کے 15 مارچ کوہونے والے ضمنی الیکشن میں مرحوم شخص کو پولنگ افسر تعینات کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس 59پر 15 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایک مرحوم پرائمریٹیچر کو پولنگ افسر تعیناتکیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک سال قبل انتقال کرنے والے پرائمری استاد محمد قاسم کو پولنگ اسٹیشن چک 40 میں پولنگ افسر تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن مٹھن راہکڑو میں مقرر کیا جانے والا پولنگ افسر سیاسی جماعت کے نومنتخب چئیرمین لکی نظامانی کا بھائی ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشن مجید نوحانی پر چھ ماہ قبل ریٹائر ہونے والے استاد کو پولنگ افسر تعینات کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر عبدالزبیر کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں متعلقہ محکموں کی جانب سے بھجوائی جاتی ہیں، چھان بین کے بعد تعیناتیوں کو درست کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.