تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:36

سابق آئی جی سندھ نے اچھا کا م کیا تھا ،قائم علی شاہ

جیو نیوز - سکھر .......... وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی نے امن و امان کیلئے اچھا کام کیا تھا مگر ان پر چارجز تھے اس لئے تبدیل کردیا گیا ۔

سکھر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بدامنی اور کرپشن صرف سندھ اور کراچی میں ہے اور کہیں نہیں ۔

ایف آئی اے حکام سوک سینٹر سے ایک دو فائلوں کے لئے 10 ہزار فائلیں ساتھ لے گئےتھے۔ میں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ فائلیں واپس کردو ورنہ ڈکیتی کا کیس دائر کریں گے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس ایک فورس ہے جس میں ڈسپلن ہونا چاہئے، سابق آئی جی غلام حیدر جمالی نے امن و امان کیلئے اچھا کام کیا تھا مگر ان پر چارجز تھے اس لئے تبدیل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.