12 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:24
وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
جیو نیوز - اسلام آباد ............وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں رعد الشمال نامی 21 ملکی مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد ہفتہ کو اسلام آباد پہنچے۔
وزیراعظم کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعہ کی شب مدینہ منورہپہنچے تھے جہاں انہوں نے روضۂ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ۔
اس موقع پر انہوں نے ملک کی سلامتی و استحکام و ترقی کے لیے دعا بھی کی۔