12 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:56
مصطفیٰ کمال سے طلباء کے ایک گروپ کی ملاقات
جیو نیوز - کراچی ...........متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما مصطفی کمال سے لوگوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی طلباء کے ایک گروپ نے ایم کیو ایم کے منحرف رہنمائوں سے ملاقات کی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیےیونیورسٹی کے طلباء اور نوجوانوں کا ایک گروپ ڈیفنس میں مصطفی کمال کے گھر پہنچا۔ طلباء نے پاکستان کا جھنڈہ اٹھا رکھا تھا۔