تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:29

قائد آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،دو دہشت گردہلاک

جیو نیوز - کراچی ..........کراچی کے علاقے قائد آباد میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قائد آباد میں حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا۔ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقابلے میں دو دہشت گرد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ دم توڑ گئے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.