تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:33

جماعت اسلامی کے تحت آج تحفظ ناموس رسالت ﷺمارچ ہو گا

جیو نیوز - کراچی.......جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں ہونے والے تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق آج سہ پہر تین بجے ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے۔ شرکاء نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک پیدل مارچ کریں گے۔

مفتی منیب الرحمان، مفتی نعیم، مفتی محمد زرولی، حافظ عبدالرحمان سلفی اور دیگرعلمائےکرام نے مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر بینرز او پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ نمائش چورنگی پر کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.