تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:26

ایف آئی اے ٹیم کی آج مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات متوقع

جیو نیوز - کراچی.......ایم کیو ایم کے ’’را‘‘ سے مبینہ رابطوں پر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کی آج دوپہر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات کا امکان ہے

ادھر سرفراز مرچنٹ کو پاکستان آکر بیان دینے کے لیے سمن بھیج دیئے گئے ہیں۔سرفراز مرچنٹ کو سمن پاکستانی ہائی کمیشن کےذریعے بھجوائےگئے۔جس میں انہیں ایم کیو ایم کےراسےمبینہ تعلق پر بیان ریکارڈکرانےکوکہاگیا ہے۔سرفراز مرچنٹ کو براہ راست ایف آئی اے کی جانب سے بھی سمن موصول ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے بھی سرفراز مرچنٹ کو لندن ٹیلےفون کیا اور دعوت دی کہ وہ پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرائیں۔سرفراز مرچنٹ کہتے ہیں کہ وہ اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعدسوموار تک جواب دیں گے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کراچی میں مصطفی کمال سے رابطہ کیا ہے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی دعوت دی ہے، ذرائع کے مطابق آج ایف آئی اے حکام کی مصطفی کمال سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

جبکہ سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے فون پر رابطہ کرکے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.