12 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:59
کراچی:ملیرسعود آباد میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے ملیرسعود آباد میں ایک گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ملیر سعود آباد میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔