تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:31

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ندی نالوں کی صفائی ،مشتعل افراد کا عملے پر پتھراؤ

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے منظور کالونی میں بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین نے برساتی نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کی کوشش کی، مشتعل افراد نے مشینری کا گھیراؤ کرکے عملے پر پتھراؤ کیا۔

مدت ہوئی،کراچی کا کچرا اُٹھایا نہیں جاتا، بلکہ جیسے اور جہاں کی بنیاد پر اپنی جگہ سڑتا اور بکھرتا رہتا ہے،اس کچرے کے باعث شہر کے مرکزی نالے بھی نکاسی آب کے قابل نہیں رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مون سون سے قبل ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے تھے، جس کے تحت کے ایم سی کے عملے نے منظور کالونی میں صفائی کا آغاز کیا۔

صفائی تک تو معاملہ ٹھیک رہا، لیکن جونہی عملے نے نالے کے اطراف تجاوزات ختم کرنا شروع کیں،لوگوں نے ہلہ بول دیا،کسی نے عملے کو گھیرا،تو کوئی ہیوی مشینری کو، ہیوی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا نظر آیا، کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

اس آپا دھاپی اور مارا ماری میں انسداد تجاوزات کے سربراہ بلال منظر بھی زخمی ہوئے، جس کے بعد آپریشن کو بند کرکے تمام گاڑیوں کو واپس بلوالیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.