تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:51

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پنجاب میں خواتین ایکٹ پرعلما کو بریفنگ

جیو نیوز - لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کے لیے تحفظ خواتین ایکٹ پر بریفنگ دی گئی۔

علمائے کرام کو بتایا گیا کہ کوئی بیوی اپنے خاوند کے پاؤں میں کڑا نہیں ڈلوا سکتی، کڑا صرف اس مرد کو ڈالا جائے گا جو خواتین کے خلاف کسی سنگین جرم میں ملوث ہو گا۔

تحفظ خواتین ایکٹ پر ہونے والی بریفنگ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ احمد احسان کاکہنا تھا کہ یہ ایکٹ اسلام اور آئین سے متصادم نہیں،وزیر اعلیٰ کے مشیر سلمان صوفی نے ایکٹ میں تبدیلی کی گنجائش کا ذکر کیا علماء نے تحفظ خواتین ایکٹ پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قانون منظور کرانے سے پہلے ان سے رائے لی جاتی تو بہتر ہوتا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں روزانہ چھ خواتین قتل، 8 سے زیادتی،11 پر تشدد اور 32 کو اغوا کر لیا جاتا ہے،علماء کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ہے،اب وہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

حکومت پنجاب نے تحفظ خواتین ایکٹ کو فعال بنانے کیلئے علماء کی کمیٹی تشکیل دے دی،علماء سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے خطبات میں ایکٹ سے متعلق خدشات کو دور کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.