تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:40

کراچی:سعود آباد میں قتل ہونے والی خاتون کل سے لاپتہ تھی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں ملیر کے علاقے سعود آباد کے علاقے میں واقع گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ریحانہ اپنی 2 سالہ بچی کے ہمراہ کل سے غائب تھی۔ ریحانہ کی لاش دور کے رشتے دار کے گھر سے ملی ہے جبکہ بچی کو نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی تاہم اس کی حالت اب بہتر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش کیلئے خاتون کی لاش کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.