13 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:44
کراچی: پولیس مقابلے میں القاعدہ برصغیرکے2مطلوب دہشتگردہلاک
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے قائد آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ بر صغیر کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی رپورٹ پر قائد آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ پر مزید نفری طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی۔
اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ دونوں دہشت گرد اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ارشد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپےجبکہ عمیر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ بر صغیر سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔