13 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:33
لاہور:اتائی ڈاکٹرکی 11 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں عطائی ڈاکٹر نے 11 سال کی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی اور فرار ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق مانگا روڈ پر پر ہڈی جوڑ کا کام کرنے والے عطائی ڈاکٹر نے چوتھی جماعت کی طالبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیا دتی کانشانہ بنا یا۔ بچی کی حالت خراب ہونے پر اسے مقامی اسپتال لے جا یا گیا جہاں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔