تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:42

کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جیو نیوز - کراچی ......کراچ میں آج موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج چھٹی کے روز مطلع ابرآلود رہےگا اور شمال مغرب سے ہوائیں بھی چلیں گی جس سے شام کے اوقات میں موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جاسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بھی 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.