13 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:51
پشاور: تیسرے روز بھی بارش ،سردی میں اضافہ
جیو نیوز - پشاور .....پشاور اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا ہے،پشاورمیں آج تیسرے روز رم جھم برسات جاری ہے، جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ مزید 24گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، متواتر بارش سےگلبہار، اندرون شہر اور دیگر نشینہ علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی مقامات پر بارش کا پانی کھڑاہے۔