تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:7

گجرات میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلادیا

جیو نیوز - گجرات ......گجرات میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیزاب پلادیا، متاثرہ خاتون دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر نے اپنے گھروالوں کے سا تھ مل کر زبردستی تیزاب پلایا، جس سے متاثرہ خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی صائمہ کی شادی ایک سال قبل گجرات کے رہائشی محمد شکیل کے ساتھ ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.