تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:41

شیخوپورہ ،فیکٹری میں سلنڈر دھماکا،2خواتین زخمی

جیو نیوز - شیخوپورہ … شیخوپورہ میں مبینہ طورپرغیرقانونی گیس سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا،حادثے میں2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق محلہ سلطان پورہ میں عمران نامی شخص نے ایک گھرمیں غیر قانونی طور پر سلنڈر بھرنے کا کام شروع کر رکھا تھا ،جہاں سلنڈربھرتے ہوئے اچانک دھماکے سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔دھماکے کے باعث گھر کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کر کے زخمی خواتین کواسپتال منتقل کر دیا ہے،جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.