7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:45
پشاور، ایم پی اے ہاسٹل کی سیکورٹی سخت کردی گئی
جیو نیوز - پشاور… حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد ایم پی اے ہاسٹل پشاور کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے پشاور شہر کے حساس مقامات پر حملوں کا خدشہ ہے جن میں ایم پی ہاسٹل بھی شامل ہے۔ ہاسٹل میں اس وقت نو مختلف مقامات پر مورچے بنائے گئے ہیں۔ جن میں 27 پولیس اہلکار تعینات ہیں جوہاسٹل کی حفاظت کے لئے الاٹ کی گئی تعداد سے کم ہے۔ ہاسٹل میں تعینات اہلکاروں کو پولیس حکام نے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی، پشاور ہائی کورٹ اور سنٹرل جیل پشاور کو بھی ٹارگٹ بنایا جا سکتاہے۔ رپورٹ کے بعد ان مقامات پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔