تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:14

محمد جمیل سنگراسی اور محمد مشتاق کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارِ افسوس

جیو نیوز - لندن…متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم عمر کوٹ زون ، چھاچھرو سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد جمیل سنگراسی اور کارکن محمد مشتاق نوٹہری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مر حومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوا ر رحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کارکن اشراق احمد کی والدہ رخسانہ بیگم ، لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 53کے کارکن شہزاد علی کے بڑے بھائی محمد سعید،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن محمد آصف کے والد محمد اسلم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین)۔علاوہ ازیں رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج شعبہ اطلاعات واسع جلیل نے مقامی صحافی نصیر احمد اعوان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے نصیر احمد اعوان سمیت مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ واسع جلیل نے دعا کی کے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.