9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:30
سبی: 2 ٹرکوں میں تصادم، پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
جیو نیوز - سبی … سبی میں 2ٹرکوں میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قمبڑی پل کے قریب دو ٹرک آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔