تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:36

فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق جمہوری عمل کا تسلسل ہے، اسفندیار

جیو نیوز - اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کے لئے فخرالدین جی ابراہیم کے نام پرپارلیمانی کمیٹی کے اتفاق کوجمہوریت کے تسلسل کی ضمانت قراردیاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرچیف الیکشن کمشنر کامتفقہ تقررتمام سیاسی جماعتوں کے یکساں موٴقف کانتیجہ ہے۔اور فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر پارلیمانی کمیٹی کا اتفاق جمہوری عمل کا تسلسل ہے۔اسفندیارولی نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم غیرجانبدار،دیانتدار اور آئین وقانون پرعبوررکھنے والی شخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ان کے چیف الیکشن کمشنرکے طورپرتقررپراطمینان کااظہارکرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.