تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7

جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور کو توہینِ عدالت کیس میں معافی

جیو نیوز - لاہور… لاہورہائیکورٹ نے جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور حاجی شیر علی کو توہینِ عدالت کیس میں معافی دے دی ۔ لاہورہائیکورٹ کے روبروحاجی شیر علی نے غیر مشروط معافی مانگی اور عدالت کو یقین دلایا کہ وہ زندگی بھر آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے، جس پرعدالت نے جوائنٹ سیکریٹری کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ حاجی شیر علی نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.